بیرسٹر سیف کرم کے سرحدی علاقے چھپری روانہ

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کوہاٹ سے کرم کے سرحدی علاقے چھپری روانہ ہوگئے۔

بیرسٹر سیف وزیراعلیٰ کے پی کی خصوصی ہدایت پر رات گئے کوہاٹ پہنچے تھے، وہ کرم کے لیے پہلے قافلے کو رخصت کریں گے۔ کوہاٹ کے کمشنر، ڈی آئی جی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران بھی بیرسٹرسیف کے ہمراہ ہوں گے۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 75 سے زائد بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سیکیورٹی حصار میں کرم روانہ کیا جائے گا، گاڑیوں کا قافلہ چھپری کے مقام پر موجود ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ قافلے میں 22 وہیلر، 10 وہیلر اور 6 وہیلر ٹرکس شامل ہیں، گاڑیوں میں ادویات، گیس سلنڈر اور دیگر سامان موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر ادارے سیکیورٹی کی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔