وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے رات گئے اسلام آباد میں ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹر چینج اور سرینہ چوک انٹر چینج پراجیکٹس کا دورہ کیا ہے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دونوں میگا پراجیکٹس پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے پراجیکٹس کی تکمیل ڈیڈ لائن میں یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس 42 روز کی مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں پر 3 شفٹوں میں کام جاری رکھا جائے، نائٹ شفٹ میں تعمیراتی کام کی رفتار تیز کی جائے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ دونوں منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ہے، فروری میں ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج کا افتتاح کیا جائے گا۔