کر م امن بحالی، پہلا قافلہ اشیاء خورونوش لیکر پاراچنار روانہ

پشاور (اُمت نیوز) کرم میں امن معاہدے پر عملدرآمد کے بعد راستوں کی بندش ختم ہوگئی اور معمولات زندگی بحال ہونے لگے، پہلا قافلہ اشیاء خورونوش لے کر ٹل سے پاراچنار روانہ ہوگیا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف پہلے قافلے کو رخصت کرنے کیلئے کوہاٹ پہنچے اور قافلہ کرم کے بارڈر ایریا چھپری کیلئے روانہ کیا۔

کرم امن معاہدے کے تحت قائم امن کمیٹیوں کی ضمانت پر اشیائے خورونوش اور سامان پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ ٹل سے پاراچنار کے لئے روانہ ہوا، امدادی سامان میں آٹا، چینی اور دیگر اشیائے خورونوش شامل ہیں، گاڑیوں کو حفاظتی حصار میں پارا چنار لایا جا رہا ہے۔

کرم میں امن کی بحالی کیلئے مقامی افراد، قبائلی و سیاسی قیادت پر مشتمل امن کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں، امن کمیٹیوں میں تمام مسالک اور فقہ کے افراد شامل ہیں۔

مقامی امن کمیٹی میں لوئر کرم سے سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ، عابی فیض الله، حسین علی سمیت 27 ممبران شامل ہیں جبکہ اپرکرم سے سابقہ سینیٹر سجاد حسین طوری، ایم پی اے علی ہادی، مزمل شاہ سمیت 48 ممبران شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔