کراچی ائیرپورٹ پر آوارہ کتوں کی بہتات، فلائٹ سیفٹی کیلئے خطرہ

کراچی ائیرپورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا ہینگرز میں آوارہ کتوں کی بہتاب فلائٹ سیفٹی کے لیے خطرہ بن گئی۔

ذرائع کے مطابق ‏کراچی ائیر پورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے اور آوارہ کتے جنرل ایوی ایشن کے ٹیکسی وے پر آزادانہ گھوم رہے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کتے ٹیکسی وے سے گزرنے والے طیاروں سے ٹکرا سکتے ہیں، کتوں کا آزادانہ گشت پروازوں کی فلائٹ سیفٹی کے لیے بھی خطرہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی آوارہ کتوں کی ائیرپورٹ ایریا میں آمد روکنے میں ناکام ہے، ماضی میں آوارہ کتے مرکزی رن وے پر بھی گھومتے پائے جا چکے ہیں

ذرائع کے مطابق جنرل ایوی ایشن ایریا میں تربیتی طیاروں کی آمدورفت مسلسل جاری رہتی ہے، آوارہ کتوں کی بہتات کے سبب گزشتہ شام ایک آوارہ کتا طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے رہ گیا تھا، جنرل ایوی ایشن ہینگر سے روانہ ہونے والی پرواز حادثے کے اندیشے کے سبب منسوخ کرنا پڑی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔