بلوچستان (اُمت نیوز)بلوچستان کے علاقے تربت مسافر گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں 3 اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقہ نیو بہمن میں مسافر بس کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا،دھماکے سے پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے
پولیس ذرائع کے مطابق بس میں سیکیورٹی اہلکار سوار تھے، دھماکہ سے ایس پی سمیت5پولیس اہلکار اور ایس پی کے 4 بچے معمولی زخمی ہوئے،پولیس اہلکاروں میں 3 جان بحق ہوئے،پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس پی کیچ کی گاڑی قریب سے گزر رہی تھی،دھماکہ کی زد میں آگئی۔