تربت میں مسافر بس پر حملہ،کالعدم بی ایل اے نے ذمے داری قبول کرلی

تربت میں مسافر بس پر حملے کی ذمے داری دہشت گردی میں ملوث کالعدم بی ایل اے نے قبول کرلی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے تربت میں معصوم شہریوں کو حملے کا نشانہ بنایا اور اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

ذرائع کے مطابق جان لیوا حملے میں 4 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے، جاں بحق افراد کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد حملے میں نور خان ولد دوشمبے، عبدالوہاب ولد عظیم، اعجاز ولد زر محمد، لیاقت علی ولد الہندا خان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملے سے ثابت ہوتا ہے کہ کالعدم تنظیم مذموم مقاصد کےلیے شہریوں کو نشانہ بناتی ہے، جو عوام دشمنی میں بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم بی ایل اے نے 1 سال میں 100 سے زائد معصوم بلوچ شہریوں کی جان لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔