سکھر؛ پولیس موبائل کو خطرناک حادثہ،2 اہلکار جاں بحق

سکھر کے علاقے تھانہ آباد کی حدود میں پولیس موبائل کو خطرناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

سی آئی اے انچارج ایاز کھوڑو کے مطابق جعفرآباد لنک روڈ پر مشتبہ گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے پولیس موبائل وین درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار اشفاق شیخ اور عامر شیخ زمین پر گر کر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور سمیت دیگر افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں رینجرز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔