آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
آسٹریلیا نے بھارت کو سڈنی ٹیسٹ میں شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیے گئے 162 رنز کے ہدف کو 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بیو ویبسٹر 39 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے پراسدھ کرشنا نے 3 اور محمد سراج نے ایک حاصل کی۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 185 اور دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
یاد رہے کہ 5 میچز کی سیریز آسٹریلیا نے 1-3 سے اپنے نام کی جبکہ سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔