سیالکوٹ نے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور کو ایک وکٹ سے شکست دے کر قائد اعظم ٹرافی اپنے نام کر لی۔
میچ کے چوتھے دن سیالکوٹ نے 173رنز کا ہدف 9 وکٹ پر حاصل کیا۔سیالکوٹ کی جانب سے کپتان عماد بٹ نے 65 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاہزیب نے 32، اذان نے 19 اور ہریرہ نے 18 رنز بنائے۔پشاور کے نیاز نے 4، عامر نے 4، ساجد خان اور اسرار اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور کی ٹیم پہلی اننگز میں 258 اور دوسری اننگز میں 159 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی تھی۔سیالکوٹ کی ٹیم پہلی اننگز میں 245 رنز بنا کر آٹ ہوئی تھی۔