فائل فوٹو
فائل فوٹو

زخمی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود تبدیل

پشاور: لوئر کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی جگہ محمد اشفاق کو نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نئے ڈپٹی کمشنر محمد اشفاق کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود اور 3سکیورٹی اہل کار زخمی ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔