کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں 6 سالہ بچہ کھُلے گٹر میں گر گیا، جس کی لاش کورنگی پل کے نیچے بہتے نالے سے ملی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کے کھُلے گٹر میں گرنے کا واقعہ شاہ فیصل کالونی 2 نمبر میں پیش آیا، شادی ہال کے قریب کھیلتے ہوئے بچہ گٹر میں گرگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کورنگی پل کے نیچے بہتے نالے سے ملی ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گٹر میں حذیفہ نہیں بلکہ اس کا بھائی عباد گرا تھا، شور شرابے میں والدین سمجھے کہ حذیفہ گرا ہے، عباد اور حذیفہ جڑواں ہیں، متوفی عباد کی عمر 6 سال ہے۔