کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی (پی بی) کے حلقے 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان کردیا۔
نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک 6 ہزار 883 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے نصر اللّٰہ زیرے 4 ہزار 122 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
دوسری طرف جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام فارم 45 موجود ہیں، جن کے مطابق جے یو آئی کے امیدوارعثمان ہرکانی کی واضح اکثریت ہے۔
اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس جانے والے تمام راستے کنٹینر لگا کر بند کردیے تھے۔