حکومت اور تحریکِ انصاف کے درمیان جاری مذاکرات میں ڈیڈ لاک

حکومتی ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کا تحریری طور پر مطالبات نہ دینا ڈیڈ لاک کی وجہ بنا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے سے گریز کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تحریکِ انصاف تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کا فیصلہ کرے گی، چارٹر ماننے کی صورت میں تحریکِ انصاف کو حکومت سے تحریری معاہدہ بھی کرنا ہو گا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر آفس سے ابھی تک مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے کسی فریق نے رابطہ نہیں کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ترجمان عرفان صدیقی نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو تمام صورتِ حال سے آگاہ کر دیا ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ مذاکرات کے دونوں راؤنڈز میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اب کہہ رہے ہیں کہ گفتگو جو ریکارڈ ہوئی ہے اس کو ہی تحریری مطالبہ سمجھا جائے، ایسا نہیں ہو گا، ہم چاہتے ہیں ایک مرتبہ ان کی جانب سے تحریری بات آجائے تاکہ ہمیں پتہ چلے کے ان کے کیا کیا مطالبات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔