وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس،عدالت نے کیس سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر ملز ریفرنس پرسماعت اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے کی حمزہ شہباز حاضری کیلئے اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش نہیں ہوئے
حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے،عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز سے بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے بعد ازاں عدالت نے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اینٹی کرپشن کورٹ میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے۔