سپریم کورٹ،اسکولوں میں دینی تعلیم کو لازمی قرار دینے سے متعلق درخواست پر نوٹس

 

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسکولوں میں دینی تعلیم کو لازمی قرار دینے سے متعلق درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹسز جاری کر دیے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔

وکیل انیق کھٹانہ نے کہا کہ درخواست میں آئین کے آرٹیکلز کے تحت دینی تعلیم کو لازمی کرنے کی استدعا ہے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ سن 71، 72 میں ہم نے تو سندھ اسکولوں میں ناظرہ پڑھا جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ بلوچستان میں بھی قرآن کی تعلیم پر قانون بن چکا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی غلط ترجمعہ ہے تو اس کو بلاک کروایا جا سکتا ہے۔

آئینی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔