اسکروٹنی فارم  بروز پیر 3 فروری 2025ء تک وصول کیے جائیں گے، فائل فوٹو
اسکروٹنی فارم  بروز پیر 3 فروری 2025ء تک وصول کیے جائیں گے، فائل فوٹو

کراچی انٹر بورڈ کا طلبا کو اسکروٹنی فیس میں 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے رزلٹ کی اسکروٹنی کرانے والے طلبا کو فیس میں 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین سید شرف علی شاہ کی ہدایت پر طلبہ کی سہولت اور ان پر مالی بوجھ کم کرنے کیلئے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ کیلئے پرچوں کی اسکروٹنی فیس پچاس فیصد کم کردی گئی ہے۔

طلبہ اس سے پہلے اسکروٹنی کیلیے فی پرچہ ایک ہزار روپے فیس جمع کرواتے تھے جسے کم کر کے  500  روپے  کردیا گیا ہے، پچاس فیصد کم فیس کا اطلاق صرف انٹرمیڈیٹ حصہ اوّل کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس پرچوں کی اسکروٹنی پر ہوگا۔

اسکروٹنی فارم  بروز پیر 3 فروری 2025ء تک وصول کیے جائیں گے۔ طلبا اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

چیئرمین انٹربورڈ کراچی سید شرف علی شاہ کی ہدایت پر طلبہ کی آسانی کیلئے انٹربورڈ میں واقع سہولت مرکز پر خصوصی کاؤنٹر قائم کردیئے گئے ہیں جہاں طلبہ اپنے اسکروٹنی فارم اور فیس جمع کروائیں گے۔

انٹربورڈ نے طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں UBL کی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروائی ہے۔

طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBL کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591  میں فی پرچہ 500 روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں۔

جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بروز پیر3   فروری سے قبل سہولت مرکز میں قائم خصوصی کاؤنٹرز پر جمع کروانا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔