فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی

اسلام آباد: سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے جبکہ کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 49 پیسے کمی کی منظوری دے دی گئی۔

سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک کیلئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے۔

سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے قیمت میں کمی نومبر کے ایف سی اے کی مد میں کی گئی جبکہ کےالیکٹرک صارفین کیلئے قیمت میں کمی اکتوبر کے ایف سی اے کی مد میں کی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔اس سلسلے میں اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صارفین کو ریلیف جنوری کے بلوں میں دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔