فائل فوٹو
فائل فوٹو

ژوب میں کار ٹرایر سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی

کوئٹہ: ضلع ژوب میں کوئٹہ ڈی آئی خان شاہراہ پر کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ ڈی آئی جی قومی شاہراہ پر ژوب سے 15 کلومیٹر کے فاصلے بادن زئی کے مقام پر ژوب سے مرغہ کبزئی جانے والی کار سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تین خواتین اور 3 بچے جان بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو ژوب اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سے شدید زخمیوں کو طبی امداد دے کر کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔