سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بڑوں سے اپیل ہے کہ غریبوں کو معاف کردیں، ان کے حالات بڑے خراب ہیں۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ہی نہیں تھے لیکن ہم کیسوں میں ہیں، دو دو سال ہو گئے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیا سال سب پر مزید بھاری ہو گا، جو سوچے بیٹھے ہیں کہ نئے سال میں بڑی تبدیلی آئے گی تو کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کوئی بات نہیں ہے، ان کی کوئی سن ہی نہیں رہا۔
سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جیل میں ملاقاتوں کی تاریخیں بدل رہی ہیں، کیا خیال ہے وہ مذاکرات کا نتیجہ نکالیں گے۔