کراچی: چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ انٹر بورڈ امتحانات میں کئی طالب علم ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنی امتحانی کاپیوں میں گانے، کہانیاں اور صرف سوال نامہ لکھا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ شرف علی شاہ نے کہا کہ چارج لیتے ہی نتائج کی تحقیقات سے متعلق ایک کمیٹی بنائی جس میں مضامین کے ماہرین اور ایک پرنسپل کو کمیٹی کا کنوینر بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، شکایتی سیل قائم کردیا ہے تاکہ کسی کو کوئی مشکل نہ ہو جبکہ تحقیقات کے لئے ہیڈ ایگزامینر کی میٹنگ بھی بلائی تھی،ایگزامینرنے بتایا کہ کچھ بچوں نے کاپیوں میں کہانی،گانے اور سوالنامہ ہی تحریرکیا ہوا ہے۔
چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ نے بتایا کہ کسی بچے نے کاپی میں ہزار روپے کا نوٹ رکھا اورلکھا میری گنجائش اتنی ہی ہے پلیز مجھے پاس کریں۔