عرب امارات نے 19 افراد اور کمپنیوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا
فہرست میں 11 افراد اور 8 برطانوی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ یو اے ای نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔ اماراتی میڈیا
January 8, 2025 · بام دنیا
فائل فوٹو
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 19 افراد اور کمپنیوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔
ابوظبی سے اماراتی میڈیا کے مطابق کالعدم اخوان المسلمون جماعت سے تعلق پر ان افراد اور کمپنیوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق فہرست میں 11 افراد اور 8 برطانوی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ اماراتی میڈیا کے مطابق یو اے ای نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔