لاس اینجلس کے نزدیک جنگلات میں لگی آگ سے 5 افراد ہلاک

امریکی شہر لاس اینجلس کے نزدیک جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، فائر فائٹرز کی مدد کے لیے نیشنل گارڈز کے اہلکار تعینات کر دیے گئے, چار مقامات پر لگی آگ سے 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آگ لاس اینجلس کے رہائشی علاقے پیسیفک پیلیسیڈ میں منگل کی صبح لگی۔

بےقابو آگ سے ایک ہزار سے زائد گھر اور کاروباری مراکز راکھ کا ڈھیر بن گئے، آگ سے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی زائد ہوگیا ہے۔

آگ کے شعلوں نے التادینا علاقے کی مسجد التقوی کو بھی لپیٹ میں لے لیا، ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی تباہ ہوگئے، آگ بجھانے کیلئے اہلکار اور پانی کم پڑگیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تیز اور خشک ہوا کے سبب آگ تیزی سے پھیلی ہے۔

لاکھوں افراد متاثرہ علاقہ خالی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، کیلی فورنیا میں 5 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، مکینوں کے گھر چھوڑنے پر لٹیروں کی چاندی ہوگئی، خالی گھروں میں لوٹ مار کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں، پولیس نے آگ کی صورتحال کو غیر معمولی اور ناقابل بیان قرار دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔