تربت میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

تربت کے علاقے جوسک میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ تربت کے علاقے جوسک میں دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور دیگر تحقیقاتی ادارے دھماکے کی نوعیت اور دھماکا خیز مواد کا تعین کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔