مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی مقدمات کی طرح 190 ملین پاؤنڈز کیس بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔
اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ ایسا کیس ہے جس میں پیسے بیرون ملک سے پاکستان آئے ہیں، پیسے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں نہیں ہیں، القادر ٹرسٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کوئی فائدہ ہوا اور نہ ہی ملک کو نقصان پہنچا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ کرپشن وہ ہوتی ہے جس میں ملکی پیسہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کیا جائے، عمران خان نے پیسہ بیرون ملک منتقل نہیں کیا، القادر یونیورسٹی ملک میں دینی اور عصری علوم کو فروغ دے رہی ہے، دیگر جعلی مقدمات کی طرح یہ مقدمہ بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔