کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے 8 نئے ترجمان اور 12 نئے معاون خصوصی مقرر کردیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نادر نبیل گبول، سکھ دیو، بلند خان جونیجو، سمیتہ افضل، تحسین عابدی، ہیرسوھو، سیدہ اقربہ فاطمہ اور مصطفیٰ عبداللہ بلوچ کو حکومتی ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ نے پیر افضل شاہ، لیاقت آسکانی، تنزیلہ امہ حبیبہ، امیر حمزہ اور محمد رضا ہارون کو معاون خصوصی مقرر کیا۔
ان کے علاوہ خیرمحمد شیخ،کلثوم چانڈیو، امان اللہ مسعود، محمد علی راشد، محمد علی بھٹو، حسین اسلم اور ویرجی کولھی بھی معاونین خصوصی میں شامل ہیں۔
12 نئے معاون خصوصی مقرر کئے جانے کے بعد سندھ حکومت میں اب معاونین خصوصی کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔