کراچی: انٹر بورڈ کراچی میں گیارہویں جماعت کے نتائج پر سندھ اسمبلی نے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی بورڈ انتظامیہ سے ملاقات کرے گی اور پھر معاملے کا جائزہ لے کر طلبا کے تحفظات دور کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کراچی میں گیارہویں جماعت کے نتائج پر سندھ اسمبلی نے کمیٹی تشکیل دے دی، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی درخواست پر کمیٹی تشکیل دی گئی۔
وزیر پارلیمانی امورضیا لنجار کے مطابق کمیٹی 9 اسمبلی اراکین پر مبنی ہوگی، سید سردار شاہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
سعدیہ جاوید، شبیر احمد ، طحہ احمد اور عبد الوسیم ،علی جان، آصف خان، فاروق اعوان اور اعجاز سواتی اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
وزیر پارلیمانی امور ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ کمیٹی طلبا کے تحفظات سنے گی اور بورڈ انتظامیہ سے ملاقات کرکے معاملے کا جائزہ لے گی۔