اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہوگا۔
غیرملکی اخبار”نکی ایشیا“ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نےکہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، وزیرخزانہ نے عالمی ایجنسیوں سے ”بی“ کی درجہ بندی کی توقع ظاہر کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کے لیے تیار ہے، پاکستان اپنے یوان بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہانگ کانگ میں کارپوریٹ اسٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہیں، رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا متوقع ہے۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان چین مشترکہ منصوبے کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے، پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سی پیک ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، میڈیا میں نظر آنے والی صورتحال سے زمینی صورتحال کہیں بہتر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سی پیک اہم قدم ہے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔
وزیر خزانہ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو اہم قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، چینی شہریوں سمیت تمام غیرملکیوں کی سیکیورٹی کو اہمیت دیتے ہیں۔
وزی خزانہ نے کہا کہ زمینی صورتحال میڈیا رپورٹس سے کہیں بہتر ہے، پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے جو مئی 2023 میں 38 فیصد تھی اور اس ماہ 3 فیصد تک آ گئی ہے۔