کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2 افسران کو معطل کردیا گیا۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2 افسران بغیر اجازت فیمیلیز کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں اسلام آباد سے کراچی آئے تھے۔ گریڈ 17 کے دونوں افسروں کو معطل کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسروں کو معطل کیا گیا ہے ان میں گریڈ 17 کےپی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی آئی فلائٹ سید فراز علی اورسندھ ہاؤس کے پروٹوکول افسر واجد شاہ شامل ہیں۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے طور پر کراچی آ رہا تھا۔ معطل کئے گئے دونوں افسران بغیر اتھارٹی طیارے میں سفر کررہے تھے۔