اسلام آباد: انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک نظام اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر کئی اراکینِ اسمبلی کی رکنیت معطل کردی تھی۔
پنجاب اسمبلی کے 68، سندھ اسمبلی کے 15، خیبرپختون خوا اسمبلی کے 33 اور بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 2 سینیٹرز قاسم اور عبدالقدوس کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے 16 ممبران قومی اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کر دی ہے۔