فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹرولنگ کی شکار پیرس پرواز کی پوسٹ پر پی آئی نے معافی مانگ لی

اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار ہونے والی پوسٹ پر وضاحت پیش کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے گفتگو میں بتایا کہ بدقسمتی سے اس پوسٹ کا تعلق اور تاثر اس سے جوڑا گیا جو اس پوسٹ کا کسی طور مقصد نہیں تھا۔

ترجمان نے کہا کہ اس پوسٹ کو ایسے پیش کیا گیا جس سے منفی جذبات نے جنم لیا جس پر ہم واقعی معذرت خواہ ہیں۔

قومی ایئر لائن کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس پوسٹ پر تقریباً 6 ہزار سے 7 ہزار کے درمیان 60,00 سے 70,000 منفی ردعمل آئے تھے جو کہ مجموعی ردعمل کا 10 فیصد سے بھی کم ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اکثریت نے قومی ایئر لائن کی پیرس کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کو سراہا اور مثبت ردعمل دیا جو پوسٹ کا اصل مقصد تھا۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کے مذاق بننے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے اس اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جو ایک حماقت کو ظاہر کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔