مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، حکومت نے جو ٹائم مانگا ہے اس کا انتظار کریں گے،فائل فوٹو
مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، حکومت نے جو ٹائم مانگا ہے اس کا انتظار کریں گے،فائل فوٹو

پی ٹی آئی کی شدید مذمت، فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

بیرسٹر گوہر خان

چیئرمین پی ٹی ائی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں جج صاحب نے فیصلہ سنایا ہے، پاکستان کی تاریخ کے متنازع فیصلوں میں ایک اور فیصلے کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب جج نے فیصلہ سنایا تو خان صاحب مسکرائے اور کہا ایسے فیصلوں پر نوازا جاتا ہے، یہ ایسا فیصلہ ہے جس پر خان صاحب کو کوئی فائدہ نہیں ملا، ایک عورت جو ایک ٹرسٹی ہے ایک فلاحی ادارے کی اس کو سزا سنائی گئی، نا خان صاحب مایوس ہیں نا ہم مایوس ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ مایوس نہیں ہونا سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، ہم کچھ دنوں میں اس سزا کے خلاف ہائیکورٹ جائیں گے، بانی پی ٹی آئی پر سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں، جس نے 27 سال انصاف کے لیے کوشش کی اسے انصاف نہیں ملا لیکن اب انصاف ہوگا اور انصاف ملے گا۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ خان صاحب نے کہا ہے مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، حکومت نے جو ٹائم مانگا ہے اس کا انتظار کریں گے، خان صاحب پر عزم ہیں اور یہ سزا بھی ختم ہوگی، بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کہ لوئر کورٹس پر نظر رکھیں یہاں سے لوگوں کو انصاف نہیں ملتا، اگر حکومت کی طرف سے مثبت جواب نہیں آتا تو مذاکرات کا چوتھا راؤنڈ نہیں ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی عدالتی تاریخ میں سیاہ دن ہے، پیسہ پاکستان کی سپریم کورٹ میں آیا، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا اس پیسے سے کیا تعلق ہے؟۔

عمرایوب نے کہا کہ سوال تو حسن نواز سے پوچھنا چاہئے تھا کہ وہ یہ پیسہ باہر کیسے لے گئے، ہم اس فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔