9 مئی مقدمات میں علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع

انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر نامزد ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مختلف مقدمات پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئیں ،پی ٹی آئی رہنماؤں علی امتیاز اور ندیم عباس بارا نے بھی عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ مقدمہ میں نامزد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔
بعدازاں عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی اور ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے درخواستوں پر مزید سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ ملزموں کیخلاف تھانہ اسلام پورہ ،لاری اڈا اور تھانہ مستی گیٹ میں مقدمات درج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔