ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر عمل درآمد کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ساؤتھ زون کی جانب سے زونل آفس کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی موٹروے پولیس ساؤتھ زون، اصغر علی یوسفزئی نے کی۔ اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹ، آئل ٹینکر ایسوسی ایشن، اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے وفود نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد اوورلوڈنگ کے خاتمے کے لیے متفقہ حکمت عملی تیار کرنا اور قیمتی شاہراہوں کو نقصان سے بچانے کے لیے تمام فریقین کے تعاون کو یقینی بنانا تھا۔ ڈی آئی جی موٹروے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اوورلوڈنگ کی وجہ سے شاہراہیں خراب ہو رہی ہیں، جو قومی خزانے پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہیں۔
حد وزن سے زائد گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ لہٰذا تمام ٹرانسپورٹرز قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں اور ڈرائیورز کے پاس لائسنس، فٹنس سرٹیفکیٹ، اور روٹ پرمٹ کی موجودگی کو بھی یقینی بنائیں۔ شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی اثاثوں کی حفاظت میں ٹرانسپورٹ کمیونٹی کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔”
ڈی آئی جی اصغر علی یوسفزئی نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل غور سے سنے اور یقین دلایا کہ انہیں اعلیٰ قیادت تک پہنچایا جائے گا۔ اجلاس میں تمام شرکاء نے شاہراہوں کی حفاظت اور اوورلوڈنگ کے خاتمے کے لیے تعاون کا عزم ظاہر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔