مرضی کے انتخابات سے ہمیں ٹرخایا نہیں جاسکتا، فائل فوٹو
مرضی کے انتخابات سے ہمیں ٹرخایا نہیں جاسکتا، فائل فوٹو

ایسی اسمبلیاں تو میں مٹی سے بنا سکتا ہوں، مولانا فضل الرحمن

چار سدہ: سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ مرضی کے انتخابات سے ہمیں ٹرخایا نہیں جا سکتا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چارسدہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھاکہ ہم نے آئین میں انسانی حقوق کا تحفظ کیا، انشااللہ ہماری کوششوں سے پاکستان سے سود کا خاتمہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں مذہب کی گہری جڑیں اکھاڑنے کیلیے این جی اوز کو استعمال کیا گیا، مدارس،علوم اور سیاست کی حفاظت ہماری ذمے داری ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں، ایسی اسمبلیاں تو میں خود مٹی سے بنا سکتا ہوں، ہمارا صوبہ آگ میں جل رہا ہے، خیبرپختونخوا اور وفاق میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، حکومت نااہل لوگوں کے پاس ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ آج سیاست کا مقصد کرسی اوراقتدار کا حصول ہے، مرضی کے انتخابات سے ہمیں ٹرخایا نہیں جاسکتا، ایسے الیکشن تو حسینہ واجد نے بھی کرائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔