غزہ: حماس کا کہنا ہے کہ اسے اب بھی اسرائیل کی جانب سے خواتین اور بچوں سمیت ان قیدیوں کی فہرست کا انتظار ہے جنھیں منصوبے کے تحت آج رہا کیا جانا ہے۔
حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت ہر ایک اسرائیلی قیدی کے بلے اسرائیلی جیلوں سے 30 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا، اس حساب آج رہا ہونے والے تین اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 90 افراد کیے جائیں گے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کی جانب سے صحافیوں کو بتایا گیا ہے کہ وہ ریڈ کراس کے ساتھ مل کر قیدیوں کے تبادلے کے لیے کام کریں گے۔رہائی پانے والے قیدیوں کو خان یونس میں واقع غزہ یورپین ہسپتال میں ابتدائی امداد فراہم کی جائے گی۔