فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن کا انتقال ہو گیا
اللّٰہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔ میری بہن کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔محمد عباس
January 20, 2025 · اسپورٹس
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن کا انتقال ہو گیا۔
اس حوالے سے ایک بیان میں محمد عباس نے کہا ہے کہ چھوٹی بہن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی اور گوجرانوالہ کے اسپتال میں انتقال ہوا۔
محمد عباس کا کہنا ہے کہ اللّٰہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔
فاسٹ بولر نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔