فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ویمنز انڈر19ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا

کوالالمپور: ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ نے شکست دے دی۔

ملائیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم 18.5 اوورز میں 66 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلیے67 رنز آسان ہدف دیا جو انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ویمنزانڈر19ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان کوالالمپور میں میچ کھیلا جارہا ہے،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 18.4اوورز میں 66رنز پر آؤٹ ہو گئی اورانگلینڈویمنز کو میچ جیتنے کیلیے 20اوورز میں 67رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان کی جانب سے ضوفشانایاز نے سب سے زیادہ 15اور کپتان کومل خان نے 12رنز بنائے۔

انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے 67 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 9.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستان کی طرف سے ماہ نور زیب نے 2، فاطمہ خان اور قرۃ العین احسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ امریکا کے ساتھ تھا جو بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔