ترکیہ کے کثیر المنزلہ ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی؛ 66افراد ہلاک

آگ لگنے سے گھبراہٹ کا شکار ہونے والے دو افراد نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی۔

               
January 21, 2025 · بام دنیا
آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ، فوٹو سوشل میڈیا

آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ، فوٹو سوشل میڈیا

انقرہ: ترکی کے شہر بولو کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 66 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 12 منزلہ گرینڈ کارٹل ہوٹل میں مقامی وقت کے مطابق 3 بج کر 27 منٹ پر اس وقت آگ لگی جب 234 افراد وہاں قیام پذیر تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آگ ترکیہ کے صوبے بولو میں کے علاقے کارتالکیا کے 11 منزلہ ریزروٹ ہوٹل کی چوتھی منزل میں لگی تھی۔آگ لگنے سے گھبراہٹ کا شکار ہونے والے دو افراد نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

فائر فائٹرز نے 4 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کاموں کے دوران بری طرح جھلسے ہوئے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے میں کم از کم 66 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 51 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔تاحال آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ حکومت کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔