لاش کو ضروری طریقہ کار کے بعد 20 جنوری کو آئی اے جی حکام کے حوالے کر دیا گیا، فوٹو آئی ایس پی آر
لاش کو ضروری طریقہ کار کے بعد 20 جنوری کو آئی اے جی حکام کے حوالے کر دیا گیا، فوٹو آئی ایس پی آر

ژوب میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد افغان شہری تھا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں 11 جنوری کو 2025 کو ہلاک ہونے والا دہشت گرد افغان شہری تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مزکورہ دہشتگرد کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی قاسم داوران خان کے طور پر ہوئی ہے جو گاؤں بلورائی، ضلع وازخوہ، صوبہ پکتیکا، افغانستان ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 20 جنوری کو اس کی لاش عبوری افغان حکومت کے حکام کے حوالے کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس طرح کے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔