اسلام آباد: انٹر پول کی جانب سے لیبیا، یونان اور موریطانیہ میں روپوش، یونان، لیبیا اور مراکش کشتی حادثے میں ملوث 15 انسانی اسمگلرز کے خلاف ریڈ نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان ممالک میں جائیں گی۔
ادھر ایف آئی اے نے کشتی واقعے کی تحقیقات کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم انصر کو گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا، ملزم نے عامر نامی شہری کو سپین بھجوانے کے لیے 54 لاکھ روپے لئے تھے جبکہ متاثرہ نوجوان عامر موریطانیہ کشتی واقعہ میں زندہ بچ گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد اور ساہیوال سے بھی 3 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔