فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ اسمبلی میں طلبہ یونین انتخابات کے حوالے سے قرارداد مسترد

کراچی: سندھ اسمبلی میں طلبہ یونین کے انتخابات کے حوالے سے قرارداد مسترد کردی گئی، قرارداد جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر نے جمع کرائی تھی۔ صوبائی وزیر ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ قرارداد کی ضرورت نہیں ۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں طلبہ یونین کے انتخابات کے حوالے سے قرار داد مسترد کر دی گئی، قرارداد جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے جمع کرائی تھی۔

صوبائی وزیر پارلیمانی امور و قانون ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ اس قرارداد کی ضرورت نہیں، طلبہ یونین کی بحالی کے لئے سندھ اسمبلی بل منظور کرچکی ہے۔

جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے سوال کیا کہ سندھ حکومت نے قانون سازی مکمل ہونے کے بعد تین سال سے کیا اقدامات کئے ہیں؟

محمد فاروق نے کہا کہ قرارداد مسترد کرنا قابل افسوس ہے، جمہوریت کے علمبردار آمروں کی جانب سے لگائی گئی پابندی کی حمایت کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔