فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسامہ ستی قتل کیس میں مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

اسلام آباد: عدالت نے اسامہ ستی قتل کیس میں  مجرموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

اسامہ ستی قتل  کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاری کردیا، جس میں عدالت نے مجرمان  افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل  کردی جب کہ ملزمان سعید احمد ،شکیل احمد اور مدثر مختار کو کیس سے بری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے محفوظ فیصلہ سنایا ۔

واضح رہے کہ 5ملزمان نے اسامہ ستی قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔