28 جنوری تک حکومتی کمیٹی کا رابطہ نہ ہونے پر مذاکرات ختم تصور ہوں گے، فائل فوٹو
28 جنوری تک حکومتی کمیٹی کا رابطہ نہ ہونے پر مذاکرات ختم تصور ہوں گے، فائل فوٹو

حکومت سے مذاکرات، عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی ڈیڈ لائن مزید کم کر دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا جبکہ جوڈیشل کمیشن کے لیے دیا گیا وقت 27 جنوری کو ختم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے 27 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔

پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 27 جنوری تک جواب کا انتظار کرے گی جبکہ 28 جنوری تک حکومتی کمیٹی کا رابطہ نہ ہونے پر مذاکرات ختم تصور ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے 31 کی ڈیڈ لائن دی تھی، حکومتی کمیٹی نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مطالبات پر سب کمیٹی بھی تشکیل دی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے بھی 28 جنوری تک باقاعدہ جواب کا عندیہ دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کا ایک بھی مطالبہ نہ مانا گیا تو پی ٹی آئی مزید مذاکرات جاری نہیں رکھے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔