ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگا

 

پشاور، ضلع کرم میں قیام امن کا مشن، بنکرز کی مسماری کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق رواں ماہ ضروری اشیاء پر مشتمل گاڑیوں کے چار قافلے بھیجے جائیں گے، سکیورٹی کلیئرنس ملنے پر آج بھی امدادی اشیاء کا قافلہ روانہ ہونے کا امکان ہے۔

کرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بھی بلایا جائے گا، معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں دستخط کنندگان کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم میں دیہات کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا، دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایف آئی آرز میں نامزد ملزمان کی گرفتاری ہوگی، علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔