ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، فائل فوٹو
ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، فائل فوٹو

تحریک انصاف کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کااعلان

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کااعلان  کردیا۔

بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میری بانی پی آئی سے میری اور باقی وکلا کی ملاقات ہوئی ہے،بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں مذاکرات ختم کرنے کااعلان کیا،حکومت نے 7روز میں کمیشن بناناتھا،آج تک کمیشن نہیں بنا اس لئے بانی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ کمیشن نہیں بنایالہٰذامذاکرات ختم کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کے مزید راؤنڈز نہیں ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ کمیشن بننا ہے تو ارکان سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے 3سینئر ججز سے ہونے چاہیے،ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انھوں نے کہاکہ آزادعدلیہ اور 26ویں ترمیم کیخلاف کوشش کریں گے،ساری سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکر جدوجہد شروع کریں گے،بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں ہمیں کسی بیرونی ملک کی مدد کا انتظار نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔