گریبان پکڑنے کے ساتھ ایک دوسرے پر مکے اور لاتیں بھی برسا رہے ہیں، فائل فوٹو
گریبان پکڑنے کے ساتھ ایک دوسرے پر مکے اور لاتیں بھی برسا رہے ہیں، فائل فوٹو

ٹی وی پروگرام میں ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنمائوں میں فری ریسلنگ مقابلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما لائیو شو میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں پاکستان تحریک انصاف کے نعیم حیدر پنجوتھا اور مسلم لیگ ن کے اختیار ولی خان کے درمیان لڑائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

لائیو شو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے اور تلخ کلامی بڑھنے پر نوبت لڑائی جھگڑے تک جا پہنچی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا پی ٹی آئی اور ن لیگی رہنما تلخ کلامی کے بعد ایک دوسرے پر حملہ آور ہوجاتے ہیں اور گریبان پکڑنے کے ساتھ ایک دوسرے پر مکے اور لاتیں بھی برسا رہے ہیں۔

لائیو پروگرام کے دوران میزبان کے ٹوکنے کے باوجود ان کی لڑائی جاری رہتی ہے یہاں تک کہ پروگرام کی ٹیم کے دیگر ارکان کو بیچ بچاؤ کےلیے درمیان میں آنا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سیاسی رہنماؤں کی لائیو شو میں ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہو۔ اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے درمیان بھی جھگڑا ہوا تھا جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق اور ن لیگی رہنما دانیال عزیز کی لڑائی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔