خواتین کے لیے پنک ای وی ٹیکسیز چلائیں گے، پنک اسکوٹیز بھی بنائیں گے، فائل فوٹو
خواتین کے لیے پنک ای وی ٹیکسیز چلائیں گے، پنک اسکوٹیز بھی بنائیں گے، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کو اپنی وارداتوں کا حساب دینا پڑے گا،شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ مذاکرات ہونے چاہیے اور پاکستان کے ہر مسئلے کا حل مذاکرات سے نکلے گا لیکن عمران خان اور پی ٹی آئی کو اپنی وارداتوں کا حساب دینا پڑے گا۔

کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو 14 سال سزا ہوئی، کیا کوئی ایک مظاہرہ بھی ہوا؟ ملک میں کہیں بھی ایک بندہ نہیں نکلا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کو آگ لگائی گئی، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا، بسوں اور ایمبولینسز کو آگ لگائی گئی۔ گرفتاری کے خلاف پاکستان میں آگ لگائی گئی، اداروں میں بغاوت پیدا کی گئی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان شروع سے سلیکٹو سسٹم میں رہے ہیں، 2018 میں عمران خان الیکشن جیتنے کے بعد ہر سیاسی مخالف کو چور اور ڈاکو کہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کی بہترین سہولیات موجود ہیں جبکہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ پیپلز پارٹی بنا رہی ہے، ریڈ لائن اور یلو لائن منصوبے چل رہے ہیں اور 100 سالوں تک کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ای وی ٹیکسیز پر روزانہ میٹنگز کرتا ہوں، خواتین کے لیے پنک ای وی ٹیکسیز چلائیں گے اور خواتین کے لیے پنک اسکوٹیز بھی بنائیں گے۔ پنک اسکوٹیز کے ذریعے خواتین کو خود کفیل بنائیں گے۔ خواتین کی پہلی پنک بسیں پیپلز پارٹی نے متعارف کروائی، لوگوں کے مسائل حل کرنا سندھ حکومت کی ذمے داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔