کراچی انٹر بورڈ کے امتحانی نتائج کی اسکروٹنی کمیٹی نے گیارھویں جماعت کے نتائیج کی رپورٹ تیار کرلی ہے، بورڈ انتظامیہ کی نانصافی کیخلاف جمعیت کا احتجاج، سندھ اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کرنے والے طلبا سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں جماعت کے نتائج کے معاملے پر نتائج پر تحقیقات کے کیے قائم کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔
گورنمنٹ کالج گلستان جوہر کے سینیر پروفیسر نعیم خالد کمیٹی کے سربراہ تھے، تمام ہیڈ ایگزامنر کمیٹی کے ممبران تھے ، 21 رکنی کمیٹی نے تقریبا 250 کاپیاں چیک کیں کسی بھی طالب علم کی کاپی میں کوئی غلط مارکنگ نہیں ملی، اساتذہ کی جانب سے مارکنگ میں سختی بھی نہیں کی گئی۔
اسکروٹنی کیمٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ طلبا کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوئی درست مارکنگ کی گئی ہے، رپورٹ چیئرمین انٹر بورڈ کے حوالے کی جائے گی.
ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے طلبا کو یقیین دلایا ہم معاملات کو پراسس کریں گے، اس سے پورے صوبے کو فائدہ ہوگا۔