فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کر دیا

اسلام آباد: ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذرعباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سپریم کورٹ نے نذرعباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر 6 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

جسٹس جمال خان مندو خیل کی سربراہی میں بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذرعباس نے توہین عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست بھی کی ہے۔

سپریم کورٹ نے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل 27 جنوری بروز پیرکو سماعت کے لیے مقرر کر دی، 6 رکنی لارجر بینچ 27 جنوری دن ایک بجے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔