فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک ریاض بتائیں کون سے جرنیلوں، ججوں نے مالی فوائد حاصل کیے، عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ یا اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین سینیئر ترین ججوں پر مشتمل کمیشن کے علاوہ کچھ قابلِ قبول نہیں ہو گا۔ ساتھ ہی انھوں نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ وہ ’بتائیں کہ گذشتہ 30 برسوں میں کون کون سے ججوں، جرنیلوں اور سیاستدانوں نے اُن سے پیسے اور دیگر مالی فوائد حاصل کیے۔‘

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے یہ مطالبات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام کیے ہیں۔

عمران خان نے ایکس پر مزید لکھا کہ ’ملک ریاض کا حالیہ بیان ہے کہ اگر وہ اپنا منہ کھولیں گے تو بہت سے لوگوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میں ملک ریاض سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بتائیں پچھلے 30 سال میں کون کون سے ججز ، جرنیلوں اور سیاست دانوں نے ان سے پیسے اور دیگر مالی فوائد حاصل کیے تا کہ قوم کو معلوم ہو سکے کہ کون سے چہرے اس گندگی میں ملوث رہے ہیں۔‘

عمران خان کے مطابق ’یہ سب جو آج القادر ٹرسٹ کیس پر تنقید کر رہے ہیں کتنے دودھ کے دھلے ہیں دنیا کو معلوم ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔